ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / شاملی: سی آر پی ایف اہلکار کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی، خودکشی کا شبہ

شاملی: سی آر پی ایف اہلکار کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی، خودکشی کا شبہ

Sun, 20 Dec 2020 19:32:49  SO Admin   S.O. News Service

شاملی،20/دسمبر (آئی این ایس انڈیا)سی آر پی ایف کے ایک اہلکارکی لاش یوپی کے شاملی ضلع میں ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔ یہ خودکشی کا مشتبہ معاملہ سمجھا جاتا ہے۔

اتوار کے روز پولیس نے بتایا کہ  راجیو ایک سی آر پی ایف جوان تھا، چھٹی پر تھا اور وہ پانچ دن قبل ہی ضلع کے کاندھلہ کے علاقہ میں اپنے آبائی گاؤں آیا تھا۔مقامی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ہفتہ کی شام ایک درخت سے لٹکا ہوا پایا گیا ۔ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے کہ اس نے اس طرح کا  اقدام کیوں اُٹھایا،  پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا معاملہ ہے اور اس معاملہ میں تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ نعش پوسٹ مارٹم کے لئے  تحویل میں لے لی گئی ہے۔


Share: